بوگس چیک ، خیانت پر 9ملزموں کیخلاف کارروائی شروع

 بوگس چیک ، خیانت پر 9ملزموں کیخلاف کارروائی شروع

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کے مختلف واقعات پر متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔

 ۔صدر پولیس کو شاہ زیب نے درخواست دی کہ ملزم مجاہد نے ادھار 10 لاکھ روپے لے کر چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔ سٹی شجاع آباد پولیس کے مطابق میاں عطا حسین کو ملزم سعید احمد نے جعلی چیک دیا۔کینٹ پولیس کو زرار علی نے بتایا کہ ملزم جعفر نے 3 لاکھ روپے کے عوض بوگس چیک دیا۔ کپ پولیس کو رشید نے درخواست دی کہ ملزموں نے کاروباری معاملات میں امانت میں خیانت کی۔گلگشت پولیس کے مطابق حیدر نے بتایا کہ اس نے سونا بطور امانت ملزم آصف کے پاس رکھا، جس نے خیانت کی۔ قادر پور راں پولیس کو لیاقت نے اطلاع دی کہ ملزم اقبال نے امانت میں خیانت کرتے ہوئے رقم واپس دینے سے انکار کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں