33صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ،جرمانہ عائد

33صارفین بجلی چوری کرتے  پکڑے گئے ،جرمانہ عائد

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)کے شعبہ مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس نے 33صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

 ایک لاکھ 27ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر 39لاکھ34ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ پہلے سے عائد کردہ جرمانے میں سے 21لاکھ19ہزارروپے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے ۔ڈ ائریکٹر ایم اینڈ ایس میپکو انجینئر راؤ ذوالفقارعلی، ڈپٹی ڈائریکٹرز شیراز غفور /غلام رسول سکھیرا، میٹرانسپکٹر علی کامران جعفری، ٹیسٹ اسسٹنٹ سجاد حسین، لیب اسسٹنٹ سعید انجم، لائن سپریٹنڈنٹس محمد شکیل، محمد عمر، محمد اسد اور محمد اکرام آرائیں پر مشتمل ٹیم نے مارچ 2026ء میں ریجن بھر میں 6آپریشن ڈویژنوں کے زیر انتظام علاقوں میں کل2 ہزار532 گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں کی چیکنگ کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں