ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا شوروم مالک چل بسا
جہانیاں(نمائندہ دنیا)فیصل آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا جہانیاں کا رہائشی شو روم مالک چوہدری جاوید اقبال مان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔۔۔
۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 118 دس آر کا رہائشی اور پل 14 پر قائم جدہ موٹر شو روم کا مالک چوہدری جاوید اقبال مان چند روز قبل فیصل آباد عزیز کی وفات پر گیا ہوا تھا کہ واپسی کے دوران ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگیا۔زخمی حالت میں اسے فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہا، تاہم گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 118 دس آر میں ادا کی گئی جس میں سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
چ