مظفر گڑھ:پانچ جرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد
520 گرام چرس، 60 لٹردیسی شراب اور 1پستول قبضے میں لیا گیا، مقدمات درج
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ سول لائن کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں، 520 گرام چرس، 60 لٹردیسی شراب اور 1پستول برآمد، پانچ ملزم گرفتار۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ سول لائن کی ٹیم نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم ارسلان سے 520 گرام چرس، ملزم کوڑا خان سے 20 لٹر دیسی شراب، ملزم محمد ناصر سے 20 لٹر دیسی شراب، ملزم طارق حسین سے 20 لٹر شراب، ملزم غلام عباس سے 01 پستول 30 بور برآمد کرکے پانچوں ملزموں کو گرفتار کر مقدمات درج کر لئے ۔ادھر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی جاری ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ ان کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ پولیس ایسے تمام جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔