پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈ ی ختم کرنا عوام دشمنی، شاہد اقبال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری و ماہر قانون دان محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے آئی ایم ایف کی جانب سے۔۔۔
پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے اور توانائی کی قیمتوں میں فوری ایڈجسٹمنٹ کی تجاویز کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ۔ان خیالا ت کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔