ہیٹ ویو، کپاس کاشتکار حفاظتی اقدامات کریں،صباحت حسین
پوٹاشیم سلفیٹ، زنک سلفیٹ،بوریکس کے محلول کو فصل پر سپرے کیا جائے
ملتان (وقائع نگار خصوصی)محکمہ موسمیات نے سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے ، جس کے دوران درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان صباحت حسین نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کو شدید گرمی کے منفی اثرات سے بچانے کے لئے فوری حفاظتی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگیتی کپاس کی فصل اس وقت 60 سے 70 دن کی ہو چکی ہے ، اس لئے بہتر نشوونما، پھول اور گڈی کے تحفظ کے لئے فولیئر سپرے ضروری ہے ۔