مینگوبیگنگ منصوبہ ، آم کی برآمدات میں بہتری کا امکان

مینگوبیگنگ منصوبہ ، آم کی برآمدات میں بہتری کا امکان

پی ایچ ڈی ای سی کا پائلٹ پراجیکٹ، جدید زرعی طریقوں کے فروغ پر زور

ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی نے اپنے فلیگ شپ منصوبے پائلٹ پراجیکٹ آن مینگو بیگنگ اور تربیتی ورکشاپ کا کامیاب آغاز کر دیا ہے ، جس کا مقصد آم کے شعبے میں جدید قبل از برداشت طریقوں کو فروغ دے کر معیار میں بہتری لانا ہے ۔افتتاحی تقریب ڈیرہ حاجی مشتاق احمد کلرو، نزد قاسم بیلہ، ضلع ملتان میں منعقد ہوئی، جس میں ترقی پسند کاشتکاروں، برآمد کنندگان، کاروباری شخصیات، تحقیقاتی اداروں اور جامعات کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں بتایا گیا کہ مینگو بیگنگ ایک جدید اور سائنسی طریقہ ہے جس میں آم کے پھل کو مخصوص بیگز سے ڈھانپا جاتا ہے تاکہ کنٹرولڈ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں