تاجروں کایکم جون تک سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا خیر مقدم
وہاڑی(خبرنگار)یکم جون تک سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حکومتی فیصلے پر تاجر برادری نے حکومت پنجاب کے۔۔۔
اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے کاروبار، روزگار اور مقامی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے ۔چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سینئر رہنما مختار احمد بھٹی، جماعت اسلامی کے رہنما و صدر ریلبازار انجمن تاجران چوہدری محمد رفیق اور شیخ ثاقب سعید نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ تاجروں کے لیے بڑا ریلیف ہے ۔