وارداتیں، شہری موٹرسائیکل اور قیمتی سامان سے محروم
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) کوٹ ادو اور گرد و نواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ۔۔ ۔
پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پہلی واردات تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ موضع بدھ میں پیش آئی جہاں شہری واجد نواز سے بستی مٹھا گھلی چوک کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس کا قیمتی موٹرسائیکل ہنڈا سی جی 125 چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ دوسری واردات تھانہ سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 570ٹی ڈی اے میں ہوئی جہاں محمد عمران کے گھر کے صحن سے بندھی راجن پور نسل کی قیمتی بکری مالیتی 70ہزار روپے چوری کر لی گئی۔تیسری واردات تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ موضع پنوار شمالی میں پیش آئی ۔جہاں زمیندار تحسین حیدر کے رقبہ چاہ فتح والا سے نامعلوم چور دو عدد سولر انورٹر مالیتی 44 ہزار روپے چرا کر لے گئے ۔اسی طرح تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ ہنجرائی مستقل شرقی پوسٹ آفس احسان پور میں کنیر بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے ۔ مدعیہ کے مطابق وہ اپنے خاوند کے ہمراہ مزدوری کیلئے تونسہ شریف میں مقیم تھی جبکہ گھر میں بیٹی کی شادی کیلئے سامان جمع کیا ہوا تھا۔ اطلاع ملنے پر جب وہ گھر پہنچی تو کمروں اور صندوقوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے ۔ چور آدھا تولہ سونے کی بالیاں، ان سلے سوٹ اور دیگر گھریلو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہ