چار منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد
وہاڑی(خبرنگار )پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس اور۔۔
ہیروئن برآمد کرلی۔ پولیس تھانہ گگو نے ملزم شوکت عرف شوکی کو گرفتار کر کے 700 گرام چرس ،عمران حیدر سے 1500گرام چرس برآمد کی۔ پولیس تھانہ لڈن نے منشیات فروش ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے 1090 گرام ہیروئن برآمد کی ۔پولیس تھانہ جھال سیال نے منشیات فروش جابر عرف جابری کو گرفتار کر کے 1400 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔