فروغ تعلیم کیلئے ٹاؤن ہال کا انعقاد، بجٹ میں اضافے کا مطالبہ

 فروغ تعلیم کیلئے ٹاؤن ہال کا انعقاد، بجٹ میں اضافے کا مطالبہ

تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی فنڈز بڑھانے پر زور

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کرم پور میں یوتھ فرنٹ پاکستان اور پاکستان کولیشن فار ایجوکیشن کے تعاون سے ایک روزہ ٹاؤن ہال منعقد ہوا جس میں تعلیم کی مالی معاونت اور درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔ممبر صوبائی اسمبلی نعیم اختر خان بھابھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے تاہم بڑھتی ہوئی آبادی کے مطابق مزید فنڈز کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر صوبائی وزیر تعلیم سے بات کریں گے تاکہ ضلع وہاڑی کیلئے تعلیمی بجٹ میں اضافہ ممکن بنایا جاسکے ۔تقریب میں اسکولوں میں ہال، پانی، صفائی، فرنیچر، سولر سسٹم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے مطالبات بھی پیش کیے گئے ۔ شرکاء نے زور دیا کہ آئندہ بجٹ میں تعلیم کیلئے مختص فنڈز میں اضافہ کیا جائے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے ۔آخر میں مقررین نے اساتذہ، طلبہ اور منتظمین کی شرکت کو سراہا اور تعلیم کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں