آئل ٹینکر مویشیوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑا، بچہ شدید زخمی

 آئل ٹینکر مویشیوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑا، بچہ شدید زخمی

بستی ملوک میں حادثہ، 8 مویشی ہلاک، 12 زخمی، ڈرائیور فرار ہوگیا

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ بستی ملوک کے علاقے 84 موڑ بہاولپور روڈ پر ٹریفک حادثے میں 12 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ آٹھ مویشی موقع پر ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 نے زخمی بچے کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق محمد عظیم اور اکبر علی اپنے مویشی چرا رہے تھے کہ اس دوران تیز رفتار آئل ٹینکر اوور سپیڈ کے باعث بے قابو ہوکر مویشیوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑا۔ حادثے میں ریوڑ کی رکھوالی کرنے والا 12 سالہ بچہ یاسین بھی شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ موقع پر آٹھ مویشی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے بعد مقامی افراد جمع ہوگئے ، تاہم آئل ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے آئل ٹینکر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے اور فرار ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں