میپکو نے عیدالاضحی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

میپکو نے عیدالاضحی تعطیلات  کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کیبنٹ سیکرٹریٹ حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں میپکو ریجن کے تمام دفاتر 26 مئی سے 28 مئی 2026ء تک بند رہیں گے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ سروسز میپکو ہیڈ کوارٹر رانا محمد سرفراز کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق تعطیلات منگل سے جمعرات تک ہوں گی۔ تاہم صارفین کی شکایات کیلئے کسٹمر فسیلیٹیشن سنٹرز اور کسٹمر کمپلینٹ سنٹرز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے ۔میپکو حکام کے مطابق شکایتی مراکز میں تین شفٹوں میں عملہ خدمات سرانجام دے گا تاکہ بجلی سے متعلق مسائل کے حل میں صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں