میپکو میں صارفین سہولت کیلئے ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیز

میپکو میں صارفین سہولت کیلئے ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیز

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے نظام کو مزید مؤثر اور مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو گھر بیٹھے جدید سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

انہوں نے چوٹی ڈی جی خان میں کسٹمر فسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، آن لائن شکایات کے اندراج اور بروقت ازالے کے نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میپکو میں شکایات کے اندراج، بلنگ، میٹر ریڈنگ، لائن لاسز مانیٹرنگ اور آپریشنل سرگرمیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے ، جس سے صارفین کو شفاف اور بروقت سہولیات میسر آئیں گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے ریئل ٹائم ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے ، جس سے بجلی چوری، لائن لاسز اور تکنیکی خرابیوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہو رہی ہے ۔بعدازاں انہوں نے چوٹی شہر میں ٹرانسفارمرز پر نصب ایسٹ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ملک خورشید احمد نے بریفنگ دی۔ انجینئر گل محمد زاہد نے ہدایت کی کہ فیلڈ آپریشنز کو اے پی ایم ایس ڈیٹا کے مطابق منظم کیا جائے اور ٹرانسفارمرز و لائنوں کی اپ گریڈیشن بروقت مکمل کی جائے تاکہ صارفین کو معیاری بجلی فراہم کی جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں