خانیوال میں بھی پاک چین دوستی کی تقریبات، پرچم کشائی

خانیوال میں بھی پاک چین دوستی کی تقریبات، پرچم کشائی

ضلع کونسل میں مرکزی تقریب، دونوں ممالک کے پرچم بیک وقت لہرائے گئے

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پاک چین سفارتی تعلقات اور دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر ضلع کونسل خانیوال میں مرکزی پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے پرچم کشائی کی۔تفصیل کے مطابق تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم صادق چیمہ، چیف آفیسر ضلع کونسل زاہد خلیل، سرکاری افسران، سول سوسائٹی، شہریوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستان اور چین کے قومی پرچم بیک وقت لہرائے گئے اور سائرن بجا کر خاموشی اختیار کی گئی۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کہا کہ پاک چین دوستی خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کی روشن مثال ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں