عزائداران کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا عزم

عزائداران کو بہترین سہولتیں  فراہم کرنے کا عزم

شجاع آباد (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر ثناء رام چند نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور عزاداران کی سہولت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ انتظامات کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء رام چند نے صدر پاکستان پریس کلب ندیم شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بتایا کہ محرم الحرام کے انتظامات، درپیش مسائل اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے امن کمیٹی کے عہدیداران و ارکان، متعلقہ محکموں کے افسران اور لائسنسداران کے ساتھ متعدد اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔ اجلاسوں میں محرم کے دوران بہترین انتظامات اور عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جلوس روٹس پر تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء رام چند نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں جلوس روٹس کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ انہوں نے جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس، نکاسی آب، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں