تین افراد کی بچے سے زیادتی ،ویڈیو بھی بنا لی،مقدمہ درج
مونڈکا(نامہ نگار )تین افراد کی بچے سے زیادتی، ویڈیو بھی بنا لی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔
محمد عدنان قوم مزاور سکنہ گھیل پور نے پولیس تھانہ شاہ جمال کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا بارہ سالہ بھانجا جس کا والد مزدوری کے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم ہے جو شادی میں شرکت کیلئے کھلنگ جنوبی آیا ہوا تھا کہ تین رشتہ دار اوباش لڑکوں اسد، علی اور احمد ورغلا کر اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر ویرانے میں لے گئے ،کافی دیر تک نہ آئے جس پر انہیں تشویش لاحق ہوئی ،وہ دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ اسے ڈھونڈنے کے لیے نکلے اور ویرانے میں دیکھا کہ تینوں بچے سے زیادتی اور ویڈیو بنانے میں مصروف تھے ۔ ہمیں دیکھتے ہی تینوں فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مدعی کے بیان کے مطابق ایف آئی آر درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔