کمشنر کاملتان ایونیو منصوبے کے تعمیراتی کاموں، پیشرفت کا جائزہ

کمشنر کاملتان ایونیو منصوبے کے تعمیراتی کاموں، پیشرفت کا جائزہ

کام کی سست رفتار پر متعلقہ افسروں سے اظہار برہمی ،فوری تیزی لانے کی ہدایت

ملتان (وقائع نگار خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ملتان ایونیو منصوبے کے جاری تعمیراتی کاموں، پیشرفت اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور کام کی سست رفتار پر متعلقہ افسروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رفتار میں فوری تیزی لانے کی ہدایت جاری کی۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عوامی اہمیت کے حامل ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ شہریوں کو جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔عامر کریم نے منصوبے کے تعمیراتی معیار پر خصوصی زور دیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تمام کام منظور شدہ ڈیزائن اور تکنیکی معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ ملتان ایونیو منصوبہ شہر کے ٹریفک نظام میں بہتری اور شہری رابطہ سڑکوں کے نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔کمشنر نے متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ مزید مؤثر بنانے اور درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کرت کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت، معیار اور رفتار پر مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جبکہ عوامی وسائل کے مؤثر استعمالح اور بروقت نتائج کا حصول انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مبشر الرحمن، ایس ای ہائی ویز غلام نبی اور دیگر متعلقہ افسر موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں