تکیہ نواب شاہ میں اپنی مدد آپ کے تحت جنازہ گاہ کی تعمیر کا آغاز
آفیسر کالونی قبرستان میں جنازہ گاہ سنگ بنیادرکھدیا گیا ، مقامی افراد کی شرکت
وہاڑی ( نمائندہ خصوصی ) بھٹہ شادی خان روڈ آفیسر کالونی میں واقع قدیمی قبرستان تکیہ نواب شاہ میں اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت جنازہ گاہ کی تعمیر کا آغاز کر دیا ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں معززین علاقہ ، سماجی شخصیات اور کمیٹی عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کے دوران جنازہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور پیر جعفر حسین شاہ نے خصوصی دعا کروائی ۔ اس موقع پر صدر کمیٹی شیخ مظہر حسین ، سینئر نائب صدر حاجی ملک اقبال اعوان ، نائب صدر ملک محمد اقبال ، جنرل سیکرٹری رانا نیاز علی ، جوائنٹ سیکرٹری حسنین خالد چوہدری ، سیکرٹری اطلاعات حکیم شوکت علی ، فنانس سیکرٹری محمد ابوبکر سمیت ممبران سکندر علی ، غلام فرید ، حاجی خالد سعید ، ماسٹر قاسم علی اور نزیر احمد جوئیہ بھی موجود تھے ۔ مقررین نے کہا کہ یہ جنازہ گاہ علاقے کی اہم ضرورت تھی اور اپنی مدد آپ کے تحت شروع ہونے والا یہ منصوبہ عوامی اتحاد کی واضح مثال ہے ۔ تقریب کے اختتام پر مرحومین کے ایصال ثواب ، ملک و قوم کی سلامتی اور علاقے میں امن و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی