ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق
کچا کھوہ عبدالحکیم روڈ پرحادثہ، ایک نوجوان زخمی، پولیس نے کار سوار پکڑ لئے
کچا کھوہ (نامہ نگار ) کچا کھوہ عبدالحکیم روڈ نزد رحمان گڑھ پر ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی ہے ۔ حادثے میں 19 سالہ رمضان زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ، جبکہ متعلقہ اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کار سواروں کو پیٹرولنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیخ لدھا سٹاپ (تھانہ چھب کلاں) کے قریب کار سمیت گرفتار کر لیا۔