صفائی ورکر نے ایک لاکھ روپے مالک کے حوالے کر دئیے
جلال پور پیروالہ ( نامہ نگار ) ستھرا پنجاب کے ورکر صدام حسین نے صفائی کے دوران ایک شاندار دیانتداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 لاکھ 21 ہزار 210 روپے کی نقد رقم اصل مالک کے حوالے کر دی۔
محلہ جہانگیر آباد میں معمول کی صفائی کے دوران رقم ملی جسے انہوں نے امانت سمجھ کر محفوظ رکھا۔ بعد ازاں تصدیق کے بعد رقم مالک کے سپرد کی گئی۔ مالک نے دیانتداری پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے قابل تقلید مثال قرار دیا۔