گگومنڈی:ٹرانسفارمر چوری کی وارداتیں
گگومنڈی ( نامہ نگار ) تھانہ گگومنڈی کی حدود میں ٹیوب ویلوں سے ٹرانسفارمر چوری کی دو وارداتیں رونما ہوئیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
گزشتہ رات نامعلوم چور چک نمبر 215 ای بی کے زمیندار محسن رشید جٹ اور چک نمبر 173 ای بی کے محمد منیر آرائیں کے ٹیوب ویلوں سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی کاپر تار اور ٹرانسفارمرز چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ زمینداروں نے کہا کہ پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہے اور آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔