غلہ منڈی دکانیں مسماری، پیرا اتھارٹی کیخلاف توہین عدالت درخواست
ملتان (کورٹ رپورٹر)غلہ منڈی کے تاجروں محمد کامران اور شیخ منیر احمد نے پیرا اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
جس کی سماعت ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس مزمل شبیر نے کی۔دوران سماعت محمد کامران کے وکیل شیخ جمشید احمد اور شیخ منیر احمد کے وکیل سید محمد علی گیلانی نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت عالیہ نے غلہ منڈی کی دکانوں کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کر رکھا تھا، تاہم اس کے باوجود پیرا فورس نے مذکورہ دکانیں منہدم کر دیں۔