بیٹی کی شادی کیلئے جمع پونجی چور لے اڑے
گگومنڈی(نامہ نگار) بیٹی کی شادی کے لیے رکھی گئی جمع پونجی چوری ہونے پر ایک خاندان شدید پریشانی کا شکار ہو گیا۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق بستی محمد پورہ کے رہائشی محمد شاہد ولد محمد اسلم کے گھر گزشتہ شب نامعلوم چور داخل ہوئے اور تین لاکھ دس ہزار روپے نقدی، ایک تولہ طلائی زیورات اور تین موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ محمد شاہد کے مطابق چوری ہونے والی رقم اور زیورات انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے اخراجات کے لیے گھر میں محفوظ کر رکھے تھے ۔