محرم امن و امان کیلئے پولیس کا بھرپور فلیگ مارچ

محرم امن و امان کیلئے پولیس کا بھرپور فلیگ مارچ

شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی، شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کیا گیا

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور ڈی پی او محمد عابد کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے مخدوم پور میں پولیس کا بھرپور فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی انویسٹی گیشن شاہد رشید نے کی جبکہ ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ ختم نبوت چوک سے شروع ہو کر ہسپتال روڈ، مخدوم پور شہر، تھانہ مخدوم پور اور پرانا اڈہ سے ہوتا ہوا دوبارہ ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران اندرون شہر پیدل مارچ بھی کیا گیا۔ ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ ایس پی شاہد رشید کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور عزاداروں کو پرامن ماحول فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں