شارٹ سرکٹ سے ٹینٹ سروس کی دکان میں آتشزدگی

شارٹ سرکٹ سے ٹینٹ سروس کی دکان میں آتشزدگی

ریلوے پھاٹک بندش سے ریسکیو تاخیر کا شکار ، 20لاکھ سامان خاکستر

خانیوال،میاں چنوں(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) بورا روڈ پر واقع ایک ٹینٹ سروس کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع کی جانب روانہ ہوئی تاہم ریلوے پھاٹک بند ہونے کے باعث جائے حادثہ تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تقریباً دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا اور مزید پھیلاؤ کو روک دیا۔ دکان کے مالک منظور قادری کے مطابق آگ لگنے سے دکان میں موجود 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں