گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام ٹرالر سے 280 بوریاں برآمد
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)خفیہ اطلاع پر فوڈ انسپکٹر محمد عثمان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گندم سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق بھونگ کے علاقے میں چیکنگ کے دوران ایک ٹرالر سے 280 بوریاں گندم برآمد ہوئیں جنہیں قبضے میں لے کر فوڈ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران ٹرالر ڈرائیور محمد رفیق کو بھی حراست میں لے لیا گیا جبکہ ٹرالر سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔