خانیوال :عاشورہ پر 40 جلوس، 116 مجالس منعقد ہوں گی

 خانیوال :عاشورہ پر 40 جلوس، 116 مجالس منعقد ہوں گی

کنٹرول روم فعال، سکیورٹی، صفائی، لائٹنگ اور سہولیات کے انتظامات مکمل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلع بھر میں دسویں محرم الحرام کے موقع پر 40 جلوس اور 116 مجالس عزا منعقد ہوں گی۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس پرامن عاشورہ محرم الحرام کے انعقاد کے لیے پرعزم ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید اور ڈی پی او محمد عابد نے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لائیو مانیٹرنگ جاری ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق 40 جلوسوں میں ایک کیٹیگری اے ، 5 کیٹیگری بی اور 34 کیٹیگری سی کے جلوس شامل ہیں جبکہ 116 مجالس میں 7 کیٹیگری اے ، 3 کیٹیگری بی اور 106 کیٹیگری سی کی مجالس شامل ہیں۔ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر سکیورٹی، صفائی، لائٹنگ اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لیے سبیلوں اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی بھی اطلاع یا شکایت کے لیے مرکزی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے اور شہری لینڈ لائن نمبر 065-2551718 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے مکمل الرٹ اور فیلڈ میں موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں