حضرت امام حسین ؓ نے اسلام کا پرچم سربلندکردیا،قمر نقوی
ملتان(کرائم رپورٹر)سید قمر حسنین نقوی نے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں اپنے پورے خاندان کے ساتھ لشکر یزید کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اسلام کا جھنڈا جھکنے نہیں دیا۔
کربلا کے میدان میں یزید کے ظلم وستم کی مثال کہیں نہیں ملتی۔حضرت امام حسینؓ نے اپنے ناناؐ پر نازل ہوئے قرآن کو نیزے پر سنایا۔عالم اسلام حضرت امام حسینؓ کو سلام پیش کرتے ہوئے مجالس میں عزاداری کر کے اپنی عقیدت مندی ظاہر کرتے ہیں۔