72 جلوس، 14 مجالس کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات مکمل
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ 10 محرم الحرام کے 72 جلوسوں اور 14 مجالس کے پُرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور جلوسوں و مجالس کے اطراف کرفیو جیسا ماحول برقرار رکھا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ظہیر احمد جپہ کے ہمراہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم کوٹ سبزل اور دعوالہ چیک پوسٹوں کے دورے کے دوران اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔