سرقہ گینگ کے 3 ملزم گرفتار، 12 مقدمات ٹریس

سرقہ گینگ کے 3 ملزم گرفتار، 12 مقدمات ٹریس

واٹر پمپ، موبائل فون، تاریں، نقدی سمیت بارہ لاکھ روپے کا سامان برآمد

میلسی (نامہ نگار)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر تھانہ گڑھا موڑ پولیس نے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ایک گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے 12 مقدمات ٹریس کر لیے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تقریباً 12 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعجاز عرف ججی، خدا بخش عرف کاکا اور شبیر عرف شبیرا، سکنہ 90 ڈبلیو بی شامل ہیں۔ ملزمان گڑھا موڑ اور گرد و نواح کے علاقوں میں سرقہ اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے واٹر پمپ، بجلی کی تاریں، موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 12 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔ برآمد ہونے والا سامان قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان سے مزید اہم انکشافات اور دیگر وارداتوں کے بارے میں معلومات ملنے کی توقع ہے ۔ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں