پٹرول قیمت میں کمی کاثمر عوام کو نہیں مل سکا،خواجہ سلمان

پٹرول قیمت میں کمی کاثمر عوام کو نہیں مل سکا،خواجہ سلمان

پرائس کنٹرول کمیٹیاں موثر کارروائی سے گریزاں ،عوام ، تاجر مشکلات کا شکار

ملتان (لیڈی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلمان صدیقی سمیت مختلف تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عام شہریوں کو اشیائے خوردونوش سمیت دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں کوئی ریلیف نہیں مل رہا، جو باعث تشویش ہے ۔تاجر رہنماؤں میں شیخ جاوید اختر، فہد اسحاق سانگی، کفایت حسین صدیقی، حاجی نیاز قریشی، شیخ حاکم علی قریشی، چودھری ارشاد علی، محمد راحیل اصغر ہاشمی، شیخ عابد علی اور شیخ تنویر اشرف شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف عملی کارروائی نہ ہونے سے غریب عوام اور چھوٹے تاجر شدید مشکلات کا شکار ہیں اور روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے ۔تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے چیک اینڈ بیلنس کا مؤثر نظام بنائیں اور پٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید کمی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں