محکمہ سکول ایجوکیشن کی اہم کانفرنس آج طلب کرلی گئی

محکمہ سکول ایجوکیشن کی اہم کانفرنس آج طلب کرلی گئی

پنجاب بھر کے سی ای اوز تعلیمی کارکردگی اور نئے اہداف کا جائزہ لیں گے

ملتان (خصوصی رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں تعلیمی امور اور انتظامی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے آج چیف ایگزیکٹو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی اہم کانفرنس طلب کر لی ہے ۔کانفرنس میں پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز شرکت کریں گے ، جہاں سکولوں کی مجموعی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے داخلے ، مون سون سیزن کے دوران حفاظتی اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اور تعلیمی معیار میں بہتری پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے تعلیمی سال کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن کی ترجیحات، جاری اصلاحاتی اقدامات اور اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ سی ای اوز کو حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد، سکولوں میں سہولیات کی بہتری، طلبہ کے ڈراپ آؤٹ میں کمی اور داخلہ مہم مزید مؤثر بنانے سے متعلق ہدایات جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔اجلاس میں اساتذہ کی کمی، انفراسٹرکچر، مالی امور اور دیگر انتظامی مسائل بھی زیر بحث آئیں گے جبکہ صوبہ بھر میں یکساں اور مؤثر تعلیمی نظام کے فروغ کے لئے آئندہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں