جلالپور :دیرینہ تنازع پر فائرنگ، تین افراد شدید زخمی

جلالپور :دیرینہ تنازع پر فائرنگ، تین افراد شدید زخمی

پنچائت میں جھگڑے پر ملزموں نے انصر،اشفاق، راشد کو نشانہ بنایا

ملتان (کرائم رپورٹر) صدر جلالپور کے علاقے بستی شجرانی موضع شینی میانی میں فائرنگ کے واقعہ میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔پولیس کے مطابق انصر، اشفاق اور ارشد شادی کی تقریب سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک ہونے پر تینوں کو نشتر ہسپتال ریفر کر دیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق انصر کو پیٹ میں گولی لگی جبکہ اشفاق اور ارشد کی ٹانگیں زخمی ہوئیں۔ انصر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور علاج جاری ہے ۔ابتدائی پولیس تفتیش کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان دو ماہ قبل بھینس چوری کے معاملے پر پنچایت اور جھگڑا ہوا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں