مسلح افرادنے گھر میں گھس کر نوجوان لڑکی کو اغوا کرلیا

مسلح افرادنے گھر میں گھس  کر نوجوان لڑکی کو اغوا کرلیا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) نواحی علاقے چاہ سیوڑے والا میں مسلح افراد کے خلاف ایک نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔

۔پولیس کے مطابق فدا حسین نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ ڈرائیور ہے اور اس کی 20 سالہ غیر شادی شدہ بیٹی اپنی بہنوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی۔ اسی دوران مجاہد اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ مبینہ طور پر اسلحہ لے کر گھر میں داخل ہوا اور اس کی بیٹی کو زبردستی ساتھ لے گیا۔مدعی کے مطابق واقعے کے بعد صدام حسین اور گل شیر ملزمان سے بات چیت کے لیے گئے تو انہوں نے کچھ مہلت مانگی، تاہم بعد میں گھر کو تالا لگا کر فرار ہو گئے ۔ مدعی نے الزام عائد کیا کہ اس کی بیٹی کو اغوا کیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نے فدا حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں