ٹھٹھہ صادق آباد ، چار وارداتیں، لاکھوں کا سامان ،مویشی چوری

ٹھٹھہ صادق آباد ، چار وارداتیں، لاکھوں کا سامان ،مویشی چوری

موٹر سائیکل، ٹرانسفارمر، بکریاں اور گھریلو سامان غائب، الگ الگ مقدمات درج

جہانیاں (نمائندہ دنیا)ٹھٹھہ صادق آباد اور گردونواح میں چوری کی چار مختلف وارداتوں کے دوران شہری قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ، جبکہ علاقہ مکینوں نے پٹرولنگ پولیس کے گشت کو مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 139 دس آر کے رہائشی وقار احمد نے پل 14 پر ایک دکان کے باہر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی اور خریداری کے لیے چلا گیا، واپسی پر موٹر سائیکل غائب تھی۔ پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے شک کی بنیاد پر دو افراد فاروق احمد اور لیاقت کے خلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔دوسری واردات میں زمیندار فیاض احمد کے ڈیرے سے نامعلوم چور ٹیوب ویل کا بجلی ٹرانسفارمر لے گئے ، جس پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔اسی طرح نامعلوم چور کامران ولد رمضان کے گھر سے واٹر پمپ، فرشی پنکھا اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ، جبکہ چک نمبر 139 دس آر کے رہائشی محمد وقاص کے فارم سے نامعلوم چور اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی دو قیمتی بکریاں لے گئے ۔علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گشت کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...