دھنوٹ میں سیوریج لائن بند، سڑک پر گندا پانی جمع

دھنوٹ میں سیوریج لائن بند، سڑک پر گندا پانی جمع

سیور مینوں کی کوششیں جاری، شہریوں کا نکاسی آب بہتر بنانے کا مطالبہ

دھنوٹ (نامہ نگار)سعید چوک دھنوٹ سے ڈھورے والا روڈ پر واقع ریاض آباد کالونی میں سیوریج لائن بند ہونے کے باعث گندا پانی سڑک پر جمع ہوگیا، جس سے شہریوں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سڑک پر پانی کھڑا ہونے کے باعث پیدل چلنے والوں، موٹر سائیکل سواروں، رکشوں اور دیگر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ٹاؤن کمیٹی کے سیور مین شدید گرمی کے باوجود موقع پر پہنچ گئے اور بند سیوریج لائن کی بحالی کے لیے کام شروع کر دیا۔سیور مین دستی آلات کی مدد سے لائن کھولنے میں مصروف ہیں تاکہ پانی کی نکاسی جلد ممکن بنائی جا سکے ۔ علاقہ مکینوں نے سیور مینوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جلد سیوریج نظام بحال ہو جائے گا اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے سیوریج نظام کی باقاعدگی سے صفائی اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے مسائل سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...