شاہ شمس، پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ساتھی فرار، متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم شہزاد نشتر منتقل
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ شاہ شمس کے علاقے مرحبا کینال ویو کے قریب پولیس مقابلے کے دوران چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم شہزاد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق گشت، ناکہ بندی اور جرائم کی روک تھام کے دوران دو مشکوک افراد موٹرسائیکل پر آتے دکھائی دیئے ۔ رکنے کا اشارہ کرنے پر دونوں ملزموں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور موٹرسائیکل سے اتر کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے اپنی حفاظت کے پیش نظر جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ رکنے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں موقع پر پڑا ملا، جبکہ دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔پولیس نے زخمی ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے کی۔ ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو اس کے ساتھی کی فائرنگ سے ٹانگ میں گولی لگی۔ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ شہزاد چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب، سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری مجرم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments