اراضی سنٹر کبیر والا میں گرین کارڈ سروس کا باقاعدہ آغاز

 اراضی سنٹر کبیر والا میں گرین کارڈ سروس کا باقاعدہ آغاز

شہریوں کو زمینوں کے ریکارڈ سے متعلق جدید،تیز رفتار سہولت میسر آئیگی

جودھ پور(نمائندہ دنیا) اراضی سنٹر کبیروالا میں گرین کارڈ سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، شہریوں کو جدید اور شفاف سہولیات کی فراہمی شروع،تقسیم شدہ زمینوں کے مالکان گرین کارڈ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔تفصیل کے مطابق اراضی سنٹر کبیروالا میں گرین کارڈ سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ، جس کا مقصد شہریوں کو زمینوں کے ریکارڈ سے متعلق جدید، شفاف اور تیز رفتار سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ اس اقدام سے اراضی کے معاملات میں آسانی پیدا ہوگی، ریکارڈ تک بروقت رسائی ممکن بنے گی اور جعلسازی، فراڈ اور غیر ضروری تاخیر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

گرین کارڈ کے ذریعے شہری اپنی زرعی اراضی سے متعلق معلومات، ملکیت کی تصدیق اور دیگر ضروری امور کو زیادہ سہولت اور اعتماد کے ساتھ انجام دے سکیں گے ۔ اس نظام کے نفاذ سے سرکاری اداروں میں شفافیت کو فروغ ملے گا، جبکہ زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹل دستیابی سے عوام کو دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے سے بھی نجات ملے گی۔عوامی حلقوں نے اراضی سنٹر کبیروالا میں گرین کارڈ سروس کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام زمینوں کے ریکارڈ کو محفوظ، قابلِ اعتماد اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔جن زمینداروں کی زمینوں کے ونڈا جات ہو چکے ہیں وہ فورا گرین کارڈ کے لیے اپلائی کریں، شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سہولت سے اراضی کے معاملات مزید آسان، شفاف اور عوام دوست بنیں گے ، جس سے حکومت کے ڈیجیٹل گورننس کے وژن کو بھی تقویت ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...