گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، صحت عامہ کو سنگین خطرات لاحق

گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، صحت عامہ کو سنگین خطرات لاحق

فوڈ اتھارٹی پر غفلت کے الزامات، شہریوں کا فوری کارروائی اور نوٹس لینے کا مطالبہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر نالوں اور گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت جاری ہے ، جبکہ شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی پر مؤثر کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق ڈرینوں اور گٹروں کے آلودہ پانی سے سبزیوں کی آبپاشی معمول بن چکی ہے ، جس کے باعث غیر معیاری سبزیاں مارکیٹوں تک پہنچ رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث یہ مسئلہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق آلودہ پانی سے کاشت کی گئی سبزیوں کا استعمال ہیپاٹائٹس، معدے اور آنتوں کی بیماریوں، جلدی امراض اور دیگر صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے ۔ شہریوں کا مؤقف ہے کہ سبزی منڈیوں اور کھیتوں میں آلودہ پانی کے استعمال کی مؤثر نگرانی نہیں کی جا رہی۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اس معاملے سے آگاہ ہونے کے باوجود مؤثر کارروائی نہیں کر رہی، جس سے غیر قانونی طریقے سے کاشت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سے مطالبہ کیا ہے کہ گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کیساتھ ساتھ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف بھی قانون کیمطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...