میپکو مظفر گرھ نے ڈسکوز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
کامیابی انفرادی نہیں پوری ٹیم کی انتھک محنت، افسروں کی رہنمائی کا نتیجہ، اکرم گوپانگ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )میپکو سرکل مظفرگڑھ نے مالی سال 2025-26 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان بھر کی تمام ڈسکوز میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اس نمایاں کامیابی پر میپکو سرکل کے افسران اور ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ اس کامیابی کو پوری ٹیم کی مشترکہ محنت اور مؤثر حکمتِ عملی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر ایس ڈی او فرسٹ مظفرگڑھ، اکرم خان گوپانگ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ انہوں نے انفرادی کارکردگی کی بنیاد پر میپکو بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جس پر سپرنٹنڈنگ انجینئر (آپریشن) انجینئر محمد وسیم اختر بھٹہ نے انہیں تعریفی خط جاری کرتے ہوئے ان کی بہترین کارکردگی، ذمہ داری اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیاتعریفی خط میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ اکرم خان گوپانگ آئندہ بھی اسی جذبے ، محنت اور دیانت داری کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہوئے ادارے کی ترقی اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر ایس ڈی او فرسٹ اکرم خان گوپانگ نے اس اعزاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف انفرادی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی انتھک محنت، افسران کی بہترین رہنمائی، والدین کی دعاؤں اور ساتھی ملازمین کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مستقبل میں بھی صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی اور ادارے کی مزید کامیابی کے لیے پوری لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments