تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں انسولین نایاب،مریض پریشان

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں انسولین نایاب،مریض پریشان

دو ماہ سے مفت انسولین فراہمی بند، مریض مہنگی خریدنے پر مجبورکارروائی کا مطالبہ

کوٹ ادو (نمائندہ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں گزشتہ تقریباً دو ماہ سے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے انسولین کی عدم دستیابی کے باعث مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ متاثرہ افراد نے محکمہ صحت اور حکومت پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔مریضوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال سے مفت انسولین نہ ملنے کے باعث انہیں بازار سے مہنگے داموں انسولین خریدنا پڑ رہی ہے ، جبکہ مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پہلے ہی برداشت سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق ہر ماہ انسولین پر ہزاروں روپے خرچ کرنا ان کی استطاعت سے باہر ہے ، جس سے بروقت علاج بھی متاثر ہو رہا ہے ۔

متاثرہ مریضوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ان کی رجسٹریشن کی گئی تھی اور یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مستقبل میں انسولین گھروں تک فراہم کی جائے گی، تاہم نہ اس منصوبے پر عملدرآمد شروع ہو سکا ہے اور نہ ہی ہسپتال میں انسولین دستیاب ہے ۔شہریوں اور مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری صحت پنجاب، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کوٹ ادو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں فوری طور پر انسولین کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، گھر گھر انسولین فراہمی کے وعدے پر عملدرآمد کیا جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...