یونیورسٹیوں، کالجز میں ویپنگ کیخلاف خصوصی آگاہی مہم

یونیورسٹیوں، کالجز میں ویپنگ کیخلاف خصوصی آگاہی مہم

طلبہ کو نکوٹین کی لت اور محفوظ تعلیمی ماحول سے آگاہی دی جائے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)یونیورسٹیوں اور کالجز میں ویپنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کے پیشِ نظر اس کے خلاف خصوصی آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ مہم کے دوران طلبہ اور اساتذہ کو ویپنگ کے صحت پر مضر اثرات، نکوٹین کی لت اور اس سے پیدا ہونے والے طبی خطرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں سیمینارز، ورکشاپس، آگاہی لیکچرز، پوسٹر مہم اور سوشل میڈیا مہمات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں میں ویپنگ کے نقصانات سے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے ۔تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیمپس میں صحت مند، محفوظ اور مثبت تعلیمی ماحول کے فروغ کیلئے ذہنی صحت اور انسدادِ ویپنگ سے متعلق پالیسیوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...