ترقیاتی کاموں کے نام پر بازار کھنڈرات میں تبدیل

ترقیاتی کاموں کے نام پر بازار کھنڈرات میں تبدیل

ٹھیکیدار غائب،ستھرا پنجاب ورکرز تنخواہوں سے محروم،جابجا گندگی کے ڈھیر

ملتان(لیڈی رپورٹر)بیوٹیفکیشن کے نام پر بازاروں کو کھنڈرات میں تبدیل کر کے ٹھیکیدار غائب ہو گیا سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے راستے مکمل بند ہو گئے ۔کاروبار ٹھپ ہو گئے ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت صفائی ورکرز کو کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کئے جانے کے باعث بازاروں میں صفائی کا نظام تباہ ہو چکا ہے ، جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں، جبکہ دوسری جانب ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں میں طویل تاخیر نے تجارتی سرگرمیوں کو شدید متاثر کر دیا ہے ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ صفائی کی ابتر صورتحال، اکھڑی سڑکوں اور بند ترقیاتی کاموں کے باعث گاہک بازاروں کا رخ نہیں کر رہے ، جس سے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ قومی تاجر اتحاد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی ورکرز کی فوری تنخواہیں ادا کر کے صفائی کا نظام بحال کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...