حضرت بابا میاں چنوں ؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کل سے شروع
میاں چنوں(تحصیل رپورٹر)عظیم روحانی پیشوا حضرت بابا میاں چنوںؒ کا 3 روزہ سالانہ عرس مبارک کل سے نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔
عرس کی 3 روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کل بعد نمازِ فجر کے بعد مزار مبارک کو غسل دینے کی بابرکت تقریب سے ہوگا۔ تقریب میں ضلع بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام، سجادہ نشین، حکومتی و انتظامی حکام اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ عرس کے ایام میں چادر پوشی، قرآن خوانی، محفلِ نعت اور محفلِ سماع کا خصوصاً اہتمام کیا جائے گا، جبکہ زائرین کے لیے لنگر کا وسیع پیمانہ پر انتظام کیا گیا ہے ۔اس موقع پر ضلع و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مزار مبارک کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments