ریلوے آکشن کی آڑ میں درخت کاٹنے کا الزام، تحقیقات شروع

ریلوے آکشن کی آڑ میں درخت کاٹنے کا الزام، تحقیقات شروع

ڈی ایس ریلوے نے انکوائری کا حکم دیا، اسپیشل برانچ نے بھی تحقیقات شروع کر دیں

گگو منڈی (نامہ نگار)ریلوے کی جانب سے خشک اور ناکارہ درختوں کی نیلامی کی آڑ میں مبینہ طور پر ہرے بھرے درخت کاٹنے کے معاملے پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے ملتان نے انکوائری کا حکم دے دیا، جبکہ ریلوے سپیشل برانچ نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار نے مبینہ طور پر آئی او ڈبلیو آفس پاکپتن کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت سے نیلامی میں شامل درختوں کے علاوہ دیگر ہرے درخت بھی کاٹنا شروع کر دیئے ۔ الزام ہے کہ آئی او ڈبلیو پاکپتن کے کلرک محمد وسیم موقع پر موجود تھے اور مبینہ طور پر ٹھیکیدار کی معاونت کر رہے تھے۔

بستی محمد پورہ کے سامنے ریلوے اسٹیشن گگو منڈی کے قریب جب ایک ہرا کیکر کا درخت کاٹا جا رہا تھا تو اسٹیشن ماسٹر موقع پر پہنچ گئے اور کام رکوا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ درخت کے نیلامی میں شامل ہونے کا ثبوت پیش کیے بغیر مزید درخت کاٹنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اسٹیشن ماسٹر کے مطابق ٹھیکیدار یہ ثابت نہ کر سکا کہ مذکورہ درخت نیلامی کا حصہ تھا، جس پر کارروائی روک دی گئی۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکپتن سیکشن میں بعض دیگر معاملات میں بھی کلرک محمد وسیم کا نام سامنے آتا رہا ہے ، تاہم ان الزامات کی سرکاری سطح پر نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید۔ڈی ایس ریلوے ملتان کے احکامات پر انکوائری جاری ہے ، جبکہ ریلوے سپیشل برانچ بھی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...