ایڈیشنل سیکرٹری کا بورے والا کادورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ایڈیشنل سیکرٹری کا بورے والا کادورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

پریس کلب کی عمارت کو مثالی قرار، ذمہ دارانہ اور غیرجانبدار صحافت پر زور دیا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب اختر منڈیرا نے بورے والا کا دورہ کرکے پنجاب حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بعدازاں انہوں نے پریس کلب بورے والا کا دورہ کیا اور عمارت کا معائنہ کرتے ہوئے اسے ایک شاندار اور مثالی شاہکار قرار دیا۔ انہوں نے پریس کلب کی تعمیر اور تزئین و آرائش کو سراہا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اختر منڈیرا نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر، عوامی شعور کی بیداری اور ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے میں صحافت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور تیز رفتار اطلاعات کے دور میں صحافیوں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں، اس لیے حقائق پر مبنی، غیرجانبدار اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے پریس کلب بورے والا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی صحافی عوامی مسائل اجاگر کرنے اور مثبت معاشرتی تبدیلی کے لیے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر پریس کلب کے عہدیداران اور صحافیوں نے بھی مختلف امور پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...