گندم کی بیڈز پر جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہے ،ڈاکٹر آصف
ملتان (خصوصی رپورٹر)ریجنل ایگریکلچر فورم جنوبی پنجاب کا دسواں اجلاس ریجنل ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہاولپور میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔۔
اجلاس میں محکمہ زراعت، زرعی تحقیق، زرعی توسیع، راری بہاولپور، متعلقہ اداروں اور انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کو درپیش زرعی چیلنجز، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، بین الادارہ جاتی تعاون اور آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ راری بہاولپور کی کارکردگی، تحقیق، توسیعی خدمات اور کسانوں تک جدید زرعی سفارشات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔شرکاء نے آم کی برداشت کے بعد باغات کی مینجمنٹ، گریڈنگ، پیکنگ، کولڈ چین، ویلیو ایڈیشن اور عالمی منڈی میں پاکستانی آم کی مسابقت بڑھانے کے لئے جدید پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments