زکریا یونیورسٹی سینڈیکٹ اجلاس،نیٹ ورک مسائل دورکرنیکا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی سینڈیکٹ اجلاس،نیٹ ورک مسائل دورکرنیکا فیصلہ

طلبہ کے دیرینہ مسائل فوری حل کرنے ، ڈبل رجسٹریشن کے مسائل پر تفصیلی غور

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے اجلاس کے منٹس جاری کردیئے گئے تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی گذشتہ ماہ ہونے والی سینڈیکیٹ کے اجلا س کے منٹس جاری کردئے گئے دستاویزات کے مطابق اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی کے تدریسی، انتظامی، قانونی اور طلبا سے متعلق متعدد اہم امور پر فیصلہ کن پیش رفت کی گئی۔ اس اجلاس میں ارکانِ اسمبلی سید علی حیدر گیلانی، مقصوداں بی بی، رانا محمد سلیم، اضافی سیکرٹری ایچ ای ڈی زاہدہ اظہر، ایچ ای سی کے نمائندے شاہزیب عباسی اور رجسٹرار اعجاز احمد سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں ایل ایل بی کے طلبا کو درپیش دیرینہ مسائل، بوگس کالجوں، ڈبل رجسٹریشن اور نیٹ ورک ڈیٹا کے نقائص پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ سنڈیکیٹ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی قائم کردہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کو ان تمام متنازعہ کیسز کی حتمی جانچ پڑتال کے لئے بھیجا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...