بجلی چوری میں ملوث 2افراد کیخلاف مقدمات
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) میپکو کی سرویلنس ٹیموں نے ضلع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ۔۔۔
بجلی چوری کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرادئیے ۔تفصیل کے مطابق سب ڈویژن گجرات کے علاقہ موضع چاکر خان میں محمد سلیم کے زیر استعمال بجلی میٹر کو مبینہ طور پر جان بوجھ کر خراب کرکے محکمہ کو نقصان پہنچایا گیا۔دوسری کارروائی میں سب ڈویژن چوک سرور شہید کے چک نمبر 518 ٹی ڈی اے میں ملک نعمان کو مین پی وی سی لائن سے ڈائریکٹ کنڈا لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments